QR CodeQR Code

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ

13 Jun 2014 09:51

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں آج صبح پاکستانی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کے بعد شدید فائرنگ کی تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تاہم پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں آج صبح پاکستانی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کے بعد شدید فائرنگ کی تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کی موثر اور بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی تاہم پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 391617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/391617/بھارتی-فوج-کی-لائن-آف-کنٹرول-پر-بلااشتعال-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org