QR CodeQR Code

منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں گاڑیوں کی توڑپھوڑ کرنیوالا گلوبٹ گرفتار

18 Jun 2014 10:19

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں گاڑیوں کو بے دردی سے توڑنے پھوڑنے والے اس شخص کے بازو پر پولیس کا بیج بھی لگا تھا اور وہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں بڑے اطمینان سے گاڑیوں پر ڈنڈ ے برساتا رہا۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والا شخص گلو بٹ گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے شخص گلو بٹ کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ گذشتہ روز منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں گاڑیوں کو بے دردی سے توڑنے پھوڑنے والے اس شخص کے بازو پر پولیس کا بیج بھی لگا تھا اور وہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں بڑے اطمینان سے گاڑیوں پر ڈنڈ ے برساتا رہا، پولیس افسران اور اہلکار اس کی اس حرکت پر نہ صرف خاموش رہے بلکہ اسے تھپکیاں بھی دیتے رہے۔ ذرائع کے مطابق منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پولیس آپریشن کے دوران ٹراؤزر اور ٹی شرٹ میں ملبوس اس شخص نے یکے بعد دیگرے چھ گاڑیاں تباہ کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 392995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392995/منہاج-القرا-ن-سیکریٹریٹ-میں-گاڑیوں-کی-توڑپھوڑ-کرنیوالا-گلوبٹ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org