0
Wednesday 18 Jun 2014 10:19

منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں گاڑیوں کی توڑپھوڑ کرنیوالا گلوبٹ گرفتار

منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں گاڑیوں کی توڑپھوڑ کرنیوالا گلوبٹ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والا شخص گلو بٹ گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے شخص گلو بٹ کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ گذشتہ روز منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں گاڑیوں کو بے دردی سے توڑنے پھوڑنے والے اس شخص کے بازو پر پولیس کا بیج بھی لگا تھا اور وہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں بڑے اطمینان سے گاڑیوں پر ڈنڈ ے برساتا رہا، پولیس افسران اور اہلکار اس کی اس حرکت پر نہ صرف خاموش رہے بلکہ اسے تھپکیاں بھی دیتے رہے۔ ذرائع کے مطابق منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پولیس آپریشن کے دوران ٹراؤزر اور ٹی شرٹ میں ملبوس اس شخص نے یکے بعد دیگرے چھ گاڑیاں تباہ کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 392995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش