QR CodeQR Code

لاہور سانحہ پر علامہ ناصر عباس جعفری آج تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ کا دورہ کرینگے

19 Jun 2014 09:56

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کا وفد ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند حسن محی الدین سے ملاقات کریگا اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شہادت پر تعزیت پیش کریگا، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری وفد کے ہمراہ آج تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ لاہور کا دورہ کرینگے جہاں وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند حسن محی الدین سے ملاقات کریں گے اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شہادت پر تعزیت پیش کریں گے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی جائیگی جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب حکومت کی جانب سے اختیار کی جانے والی ریاستی بربریت کی شدید مذمت کی جائیگی۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے سانحہ لاہور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناءاللہ کے استیفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے گذشتہ روز بھی حسن محی الدین سے ملاقات کی تھی اور اسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 393248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/393248/لاہور-سانحہ-پر-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-ا-ج-تحریک-منہاج-القرا-ن-سیکریٹریٹ-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org