QR CodeQR Code

سیکیورٹی فورسز نے ماموند کے سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا

ماموند کے سرحدی علاقوں پر 10 سال بعد سبز ہلالی پرچم لہرانے لگا

19 Jun 2014 10:18

اسلام ٹائمز: سکیورٹی فورسز کی پوسٹیں قائم ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا خاتمہ ہوگیا جبکہ ماموند قبائل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے سرحدی علاقوں کا کنٹرول مکمل طورپر سنبھال لیا، ان علاقوں پر 10 سال بعد سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا۔ ماموند قبائل اور سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دس سال بعد کگہ ٹاپ، نوا ٹاپ سمیت متعدد سرحدی علاقوں کا کنڑول سنبھال کر وہاں پوسٹیں قائم کردی ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی پوسٹیں قائم ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا خاتمہ ہوگیا جبکہ ماموند قبائل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ علاقے میں امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ مل کر کام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 393305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/393305/ماموند-کے-سرحدی-علاقوں-پر-10-سال-بعد-سبز-ہلالی-پرچم-لہرانے-لگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org