0
Thursday 19 Jun 2014 10:18
سیکیورٹی فورسز نے ماموند کے سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا

ماموند کے سرحدی علاقوں پر 10 سال بعد سبز ہلالی پرچم لہرانے لگا

ماموند کے سرحدی علاقوں پر 10 سال بعد سبز ہلالی پرچم لہرانے لگا
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے سرحدی علاقوں کا کنٹرول مکمل طورپر سنبھال لیا، ان علاقوں پر 10 سال بعد سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا۔ ماموند قبائل اور سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دس سال بعد کگہ ٹاپ، نوا ٹاپ سمیت متعدد سرحدی علاقوں کا کنڑول سنبھال کر وہاں پوسٹیں قائم کردی ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی پوسٹیں قائم ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا خاتمہ ہوگیا جبکہ ماموند قبائل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ علاقے میں امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ مل کر کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 393305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش