QR CodeQR Code

کشمیر سے متعلق او آئی سی کی قرار داد پر بھارت کا شدید ردعمل، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، سید اکبر الدین

21 Jun 2014 20:22

اسلام ٹائمز: ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کردیا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کا درجہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جدہ میں کشمیر سے متعلق ’’او آئی سی‘‘ کی طرف سے پاس کی گئی قرارداد پر بھارت نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کا بیان گمراہ کن ہے جب کہ کشمیر بھارت کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا، ذرائع کے مطابق جدہ میں اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ نے ایک قرارداد کے ذریعہ کشمیریوں کی جدوجہد کو جائز قرار دیتے ہوئے حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے تاہم نئی دہلی نے او آئی سی کی طرف سے اس کے بیان کو افسوس ناک قرار دیا، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے واضح کردیا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کا درجہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، سید اکبر الدین نے کہا کہ او آئی سی کو یہ کوئی حق نہیں بنتا ہے کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے، انہوں نے کہا کہ بھارت او سی آئی کی طرف سے حالیہ قرارداد کو سختی سے رد کر دیتا ہے، اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ او آئی سی کو کشمیر کے معاملے پر گمراہ کن بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 394079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/394079/کشمیر-سے-متعلق-او-آئی-سی-کی-قرار-پر-بھارت-کا-شدید-ردعمل-اٹوٹ-انگ-ہے-سید-اکبر-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org