0
Saturday 21 Jun 2014 20:22

کشمیر سے متعلق او آئی سی کی قرار داد پر بھارت کا شدید ردعمل، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، سید اکبر الدین

کشمیر سے متعلق او آئی سی کی قرار داد پر بھارت کا شدید ردعمل، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، سید اکبر الدین
اسلام ٹائمز۔ جدہ میں کشمیر سے متعلق ’’او آئی سی‘‘ کی طرف سے پاس کی گئی قرارداد پر بھارت نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کا بیان گمراہ کن ہے جب کہ کشمیر بھارت کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا، ذرائع کے مطابق جدہ میں اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ نے ایک قرارداد کے ذریعہ کشمیریوں کی جدوجہد کو جائز قرار دیتے ہوئے حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے تاہم نئی دہلی نے او آئی سی کی طرف سے اس کے بیان کو افسوس ناک قرار دیا، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے واضح کردیا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کا درجہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، سید اکبر الدین نے کہا کہ او آئی سی کو یہ کوئی حق نہیں بنتا ہے کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے، انہوں نے کہا کہ بھارت او سی آئی کی طرف سے حالیہ قرارداد کو سختی سے رد کر دیتا ہے، اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ او آئی سی کو کشمیر کے معاملے پر گمراہ کن بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 394079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش