QR CodeQR Code

طاہر القادری دہشت گردی کے خلاف جنگ سے قوم کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، پرویز رشید

21 Jun 2014 21:28

اسلام ٹائمز: وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ طاہر القادری جانتے ہیں کہ وہ جمہوری نطام میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔ طاہر القادری احتجاجی سیاست کے ذریعے ضرب عضب کو ناکام کرانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے طاہر القادری پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر القادری دہشت گردی کے خلاف جنگ سے قوم کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ہم ان کے پہلے کی طرح اس بار بھی عزائم ناکام بنائینگے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پنجاب بینک اور این آئی سی ایل لوٹنے والے طاہر القادری کے اتحادی تھے، طاہر القادری کے احتجاج کا مقصد جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا کہ طاہر القادری جانتے ہیں کہ وہ جمہوری نطام میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔ طاہر القادری احتجاجی سیاست کے ذریعے ضرب عضب کو ناکام کرانا چاہتے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاک فوج شمالی وزیرستان آپریشن میں مصروف ہے، طاہر القادری دہشت گردوں کے خلاف سازگار فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 394113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/394113/طاہر-القادری-دہشت-گردی-کے-خلاف-جنگ-سے-قوم-کی-توجہ-ہٹانا-چاہتے-ہیں-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org