QR CodeQR Code

امام خمینی ٹرسٹ کے تحت ایک سو سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

23 Jun 2014 19:11

اسلام ٹائمز: 100 جوڑوں میں اہل سنت، اہل تشیع اور عیسائی برادری سے بھی جوڑے شامل تھے۔ یاد رہے کہ امام خمینی ٹرسٹ کے تحت ابتک 3340 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں اور 7000 جوڑوں کی انفرادی شادیاں انجام پاچکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امام خمینی ٹرسٹ ماڑی کے زیر اہتمام ایک سو سے زائد اجتماعی شادیوں کی تقریب ماڑی انڈس میانوالی میں منعقد ہوئی۔ 100 جوڑوں میں اہل سنت، اہل تشیع اور عیسائی برادری سے بھی جوڑے شامل تھے۔ یاد رہے کہ امام خمینی ٹرسٹ کے تحت ابتک 3340 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں اور 7000 جوڑوں کی انفرادی شادیاں انجام پاچکی ہیں۔ تقریب کی صدارت سربراہ امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی حاجی عبید اللہ شادی خیل، جاوید اکبر ساقی، سابق ناظم یو سی ماڑی الفت بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 394468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/394468/امام-خمینی-ٹرسٹ-کے-تحت-ایک-سو-سے-زائد-جوڑوں-کی-اجتماعی-شادیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org