0
Monday 23 Jun 2014 19:11

امام خمینی ٹرسٹ کے تحت ایک سو سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

امام خمینی ٹرسٹ کے تحت ایک سو سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
اسلام ٹائمز۔ امام خمینی ٹرسٹ ماڑی کے زیر اہتمام ایک سو سے زائد اجتماعی شادیوں کی تقریب ماڑی انڈس میانوالی میں منعقد ہوئی۔ 100 جوڑوں میں اہل سنت، اہل تشیع اور عیسائی برادری سے بھی جوڑے شامل تھے۔ یاد رہے کہ امام خمینی ٹرسٹ کے تحت ابتک 3340 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں اور 7000 جوڑوں کی انفرادی شادیاں انجام پاچکی ہیں۔ تقریب کی صدارت سربراہ امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی حاجی عبید اللہ شادی خیل، جاوید اکبر ساقی، سابق ناظم یو سی ماڑی الفت بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 394468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش