QR CodeQR Code

حکمراں بدمعاش ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

25 Jun 2014 16:16

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان نے کہا کہ نواز لیگ کے سربراہ کو ماضی سے سبق سیکھ لینا چاہیے تھا جب عوام نے انھیں تینوں بار رد کیا، حیرت ہے کہ زبردستی حکومت کرنے کیلئے نواز شریف گلو بٹ جیسے کردار متعارف کرا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حکمراں بدمعاش ہیں اور یہ شاید اس بات سے بے خبر ہیں کہ پانی سر سے اونچا ہو گیا ہے۔ میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ اب عوام گھروں سے نکل چکے ہیں اور نظام میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ کو ماضی سے سبق سیکھ لیناچاہیے تھا جب عوام نے انھیں تینوں بار رد کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ حیرت اس بات کی ہے کہ اب زبردستی حکومت کرنے کیلئے میاں نواز شریف گلو بٹ جیسے کردار متعارف کرا رہے ہیں۔ طاہرالقادری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ اس وقت انکا پاکستان آنا بنتا تھا کیونکہ جس طرح ان کے گھر میں تباہی مچائی گئی ہے وہ ناقابل برداشت عمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 394994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/394994/حکمراں-بدمعاش-ہیں-ڈاکٹر-عبدالقدیر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org