0
Wednesday 25 Jun 2014 16:16

حکمراں بدمعاش ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

حکمراں بدمعاش ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حکمراں بدمعاش ہیں اور یہ شاید اس بات سے بے خبر ہیں کہ پانی سر سے اونچا ہو گیا ہے۔ میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ اب عوام گھروں سے نکل چکے ہیں اور نظام میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ کو ماضی سے سبق سیکھ لیناچاہیے تھا جب عوام نے انھیں تینوں بار رد کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ حیرت اس بات کی ہے کہ اب زبردستی حکومت کرنے کیلئے میاں نواز شریف گلو بٹ جیسے کردار متعارف کرا رہے ہیں۔ طاہرالقادری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ اس وقت انکا پاکستان آنا بنتا تھا کیونکہ جس طرح ان کے گھر میں تباہی مچائی گئی ہے وہ ناقابل برداشت عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 394994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش