QR CodeQR Code

سعودی بادشاہ کی چار بیٹیوں کو باپ پر تنقید کے الزام میں 12 سال گھر پر قید کئے جانیکا انکشاف

26 Jun 2014 09:14

اسلام ٹائمز: چاروں لڑکیوں کی اردنی نژاد ماں جو شاہ عبداللہ سے الگ ہوچکی ہے اس وقت لندن میں زندگی گذار رہی ہے، اپنی بیٹیوں کو گھر میں قید کئے جانے کے خلاف لندن میں سعودی سفارتخانے کے سامنے دھرنا بھی دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ کی بیٹی سحر، جواہر، ھلا، اور مھا نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اور انہیں 12 سال پہلے قید کیا گیا تھا۔ بادشاہ کی لڑکیوں کو کسی سے ملنے، کچھ خریدنے، ڈاکٹر سے ملنے یا شادی کرنے کی اجازت نہيں۔ اس رپورٹ کے مطابق ان چاروں لڑکیوں کی اردنی نژاد ماں جو شاہ عبداللہ سے الگ ہوچکی ہے اس وقت لندن میں زندگی گذار رہی ہے، اپنی بیٹیوں کو گھر میں قید کئے جانے کے خلاف لندن میں سعودی سفارتخانے کے سامنے دھرنا بھی دیا، انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی لڑکیوں کی آزادی کے لئے اقوام متحدہ، عدالت اور امریکی صدر کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا لیکن اس کا کوئي نتیجہ نہيں نکلا۔


خبر کا کوڈ: 395093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395093/سعودی-بادشاہ-کی-چار-بیٹیوں-کو-باپ-پر-تنقید-کے-الزام-میں-12-سال-گھر-قید-کئے-جانیکا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org