QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

27 Jun 2014 16:05

اسلام ٹائمز: اے پی سی میں شمالی وزیرستان میں آپریشن اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ان حالات سے نمٹنے کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہو گی۔ اے پی سی اجلاس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں منعقد ہونے والی اے پی سی میں مختلف سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اے پی سی میں شمالی وزیرستان میں آپریشن اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ان حالات سے نمٹنے کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 395472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395472/خیبر-پختونخوا-حکومت-کے-زیر-اہتمام-آل-پارٹیز-کانفرنس-کل-منعقد-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org