QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان متاثرین کے بلوچستان داخلے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، میر سرفراز خان بگٹی

28 Jun 2014 22:52

اسلام ٹائمز: بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر سے خطاب میں وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے فنڈز میں دینے کا اعلان کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اس وقت دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان متاثرین کے بلوچستان داخلے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ آئی ڈی پیز کے روپ میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی وجہ سے چیک پوسٹوں پر ضروری چیکنگ کی جا رہی ہے۔ شمالی وزیرستان آئی پی ڈیز کے بلوچستان آمد پر کوئی پابندی نہیں۔ تاہم آئی ڈی پیز کے روپ میں دہشتگرد داخل ہونے کی وجہ سے چیک پوسٹوں پر ضروری چیکنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت آئی پی ڈیز کی ہر سطح پر مدد کر رہی ہے اور ان کے بلوچستان آنے پر کوئی پابندی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ارکان اسمبلی نے اپنے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئی پی ڈیز کے روپ میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کا راستہ روکنے کیلئے صوبائی حکومت نے تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ شروع کی ہے اور ہر قسم کے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آنے والے آئی پی ڈیز کو بہتر سہولیات دینے کیلئے کیمپ بنائیں گے اور اس میں تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے فنڈز میں دینے کا اعلان کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اس وقت دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 395909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395909/شمالی-وزیرستان-متاثرین-کے-بلوچستان-داخلے-پر-کوئی-پابندی-عائد-نہیں-کی-میر-سرفراز-خان-بگٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org