0
Saturday 28 Jun 2014 22:52

شمالی وزیرستان متاثرین کے بلوچستان داخلے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، میر سرفراز خان بگٹی

شمالی وزیرستان متاثرین کے بلوچستان داخلے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، میر سرفراز خان بگٹی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان متاثرین کے بلوچستان داخلے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ آئی ڈی پیز کے روپ میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی وجہ سے چیک پوسٹوں پر ضروری چیکنگ کی جا رہی ہے۔ شمالی وزیرستان آئی پی ڈیز کے بلوچستان آمد پر کوئی پابندی نہیں۔ تاہم آئی ڈی پیز کے روپ میں دہشتگرد داخل ہونے کی وجہ سے چیک پوسٹوں پر ضروری چیکنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت آئی پی ڈیز کی ہر سطح پر مدد کر رہی ہے اور ان کے بلوچستان آنے پر کوئی پابندی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ارکان اسمبلی نے اپنے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئی پی ڈیز کے روپ میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کا راستہ روکنے کیلئے صوبائی حکومت نے تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ شروع کی ہے اور ہر قسم کے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آنے والے آئی پی ڈیز کو بہتر سہولیات دینے کیلئے کیمپ بنائیں گے اور اس میں تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے فنڈز میں دینے کا اعلان کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اس وقت دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 395909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش