QR CodeQR Code

ملکی اور غیر ملکی تمام دہشتگردوں‌ کو ختم کرکے دم لیں‌ گے، نواز شریف

1 Jul 2014 13:09

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب آپریشن کو پوری قوت کیساتھ شروع کر دیا ہے۔ افواج پاکستان دہشتگردوں‌ کا کوئی ٹھکانہ نہیں‌ رہنے دیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر پہلو کا جائزہ لینے کے بعد آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے، اب آپریشن کو پوری قوت کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔ افواج پاکستان دہشتگردوں‌ کا کوئی ٹھکانہ نہیں‌ر رہنے دیں گی۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ائیر چیف سے ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں‌ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد قبائلی علاقوں‌ کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملکی اور غیر ملکی تمام دہشت گردوں‌ کو ختم کرکے دم لیں‌ گے۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملکی دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کا ملکی دفاع میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انھوں‌ نے کہا کہ ہر پہلو کا جائزہ لینے کے بعد آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے۔ اب آپریشن کو پوری قوت کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔ افواج پاکستان دہشتگردوں‌ کا کوئی ٹھکانہ نہیں‌ رہنے دیں گی۔


خبر کا کوڈ: 396584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396584/ملکی-اور-غیر-تمام-دہشتگردوں-کو-ختم-کرکے-دم-لیں-گے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org