0
Tuesday 1 Jul 2014 13:09

ملکی اور غیر ملکی تمام دہشتگردوں‌ کو ختم کرکے دم لیں‌ گے، نواز شریف

ملکی اور غیر ملکی تمام دہشتگردوں‌ کو ختم کرکے دم لیں‌ گے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر پہلو کا جائزہ لینے کے بعد آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے، اب آپریشن کو پوری قوت کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔ افواج پاکستان دہشتگردوں‌ کا کوئی ٹھکانہ نہیں‌ر رہنے دیں گی۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ائیر چیف سے ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں‌ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد قبائلی علاقوں‌ کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملکی اور غیر ملکی تمام دہشت گردوں‌ کو ختم کرکے دم لیں‌ گے۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملکی دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کا ملکی دفاع میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انھوں‌ نے کہا کہ ہر پہلو کا جائزہ لینے کے بعد آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے۔ اب آپریشن کو پوری قوت کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔ افواج پاکستان دہشتگردوں‌ کا کوئی ٹھکانہ نہیں‌ رہنے دیں گی۔
خبر کا کوڈ : 396584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش