QR CodeQR Code

خطے کے بہت سے مسائل اس جنگ کیوجہ سے ہیں، عراق پر حملہ امریکہ کی سنگین غلطی تھی، جان کیری

1 Jul 2014 08:57

اسلام ٹائمز: چینی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق صدر بش کے دور میں ہی اس فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔ آج بھی خطے کے بہت سے مسائل عراق جنگ کیوجہ سے ہیں، جن سے نمٹنے کیلئے امریکہ کوششیں کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ عراق جنگ امریکہ کی سنگین غلطی تھی جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں۔ چینی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ انہوں نے سابق صدر بش کے دور میں ہی اس فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔ آج بھی خطے کے بہت سے مسائل عراق جنگ کی وجہ سے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے امریکہ کوششیں کر رہا ہے، جس کی ایک مثال صدر اوباما کا عراق سے فوجوں کو واپس بلانا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب عراق میں ناقابل تلافی نقصان ہوچکا اور ملک خانہ جنگی کا شکار ہے۔


خبر کا کوڈ: 396716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396716/خطے-کے-بہت-سے-مسائل-اس-جنگ-کیوجہ-ہیں-عراق-پر-حملہ-امریکہ-کی-سنگین-غلطی-تھی-جان-کیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org