0
Tuesday 1 Jul 2014 08:57

خطے کے بہت سے مسائل اس جنگ کیوجہ سے ہیں، عراق پر حملہ امریکہ کی سنگین غلطی تھی، جان کیری

خطے کے بہت سے مسائل اس جنگ کیوجہ سے ہیں، عراق پر حملہ امریکہ کی سنگین غلطی تھی، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ عراق جنگ امریکہ کی سنگین غلطی تھی جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں۔ چینی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ انہوں نے سابق صدر بش کے دور میں ہی اس فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔ آج بھی خطے کے بہت سے مسائل عراق جنگ کی وجہ سے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے امریکہ کوششیں کر رہا ہے، جس کی ایک مثال صدر اوباما کا عراق سے فوجوں کو واپس بلانا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب عراق میں ناقابل تلافی نقصان ہوچکا اور ملک خانہ جنگی کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 396716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش