QR CodeQR Code

قائم علی شاہ کی ذوالفقار مرزا سے ملاقات، سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

3 Jul 2014 16:45

اسلام ٹائمز: ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورت حال، امن و امان اور صوبے سے متعلق دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر ذوالفقار مرزا کے فرزند حسنین مرزا بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ملاقات کی، جس میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورت حال، امن و امان اور صوبے سے متعلق دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ذوالفقار مرزا کے فرزند حسنین مرزا بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 397101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397101/قائم-علی-شاہ-کی-ذوالفقار-مرزا-سے-ملاقات-سندھ-مجموعی-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org