QR CodeQR Code

مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی میں خفیہ روابط کا انکشاف

3 Jul 2014 23:40

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما احسن رشید کے ذریعے بیک ڈور روابط کا آغاز ہوا ہے، حکومت کی جانب سے انہیں پیغام دیا گیا ہے کہ جن چار حلقوں میں ووٹنگ کے حوالے سے جو بھی اعتراضات ہیں انہیں عمران خان کی خواہش کے مطابق دور کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کے تحریک انصاف کے قائد عمران خان سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماءاحسن رشید اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کے اعلان کے بعد احسن رشید کے ہی ذریعے دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے ہوئے ہیں اور انہیں پیغام دیا گیا ہے کہ جن چار حلقوں میں ووٹوں یا طریقہ انتخاب پر پی ٹی آئی کو اعتراض ہے، بیٹھ کر ان پر بات کی جا سکتی ہے اور ان اعتراضات کے حوالے سے عمران خان جیسا کہیں ویسا ہی کیا جائے گا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ احسن رشید اس وقت حکومت اور عمران خان کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک اور اخباری رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احسن شید سعودی عرب میں ایک آئل کمپنی کے سینئر عہدیدار تھے اور سعودی عرب میں قیام کے دوران ان کے میاں برادران سے تعلقات بنے جو اب تک قائم ہیں جبکہ وہ عمران خان کے بھی قابل اعتماد ساتھی مانے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 397164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397164/مسلم-لیگ-نواز-اور-پی-ٹی-ا-ئی-میں-خفیہ-روابط-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org