QR CodeQR Code

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر پہلا بلند ترین موسمیاتی سٹیشن نصب کیا گیا

4 Jul 2014 18:50

اسلام ٹائمز: یہ موسمیاتی سٹیشن کے ٹو کے بیس کیمپ پر "ای وی کے ٹو سی این آر" نامی کمپنی نے نصب کیا ہے جو کہ اطالوی کمپنی کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے جو کوہ پیماؤں کے لیے نہایت مددگار ثابت ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو جسکی بلندی 8611 میٹر ہے، پر پہلا بلند ترین موسمیاتی سٹیشن نصب کیا گیا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان میں ایسا سٹیشن نصب کیا گیا ہے۔ یہ موسمیاتی سٹیشن کے ٹو کے بیس کیمپ پر "ای وی کے ٹو سی این آر" نامی کمپنی نے نصب کیا ہے۔ یہ نظام اطالوی کمپنی کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے جو کوہ پیماؤں کے لیے نہایت مددگار ثابت ہوگا۔ یہ موسمیاتی نظام آسانی سے کسی اور جگہ بھی نصب کیا جا سکتا ہے اور بالتورو گلیشیئر کی دشوار ٹریکنگ کے دوران اسے باآسانی ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 397299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397299/دنیا-کی-دوسری-بلند-ترین-چوٹی-پر-پہلا-موسمیاتی-سٹیشن-نصب-کیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org