QR CodeQR Code

راولپنڈی سے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

6 Jul 2014 13:32

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے اور انٹیلی جنس رپورٹ کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ روڈ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دونوں مبینہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے اور انٹیلی جنس رپورٹ کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 397651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397651/راولپنڈی-سے-2-مبینہ-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org