0
Sunday 6 Jul 2014 13:32

راولپنڈی سے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی سے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ روڈ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دونوں مبینہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے اور انٹیلی جنس رپورٹ کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 397651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش