QR CodeQR Code

حیدر آباد، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق

7 Jul 2014 01:03

اسلام ٹائمز: لطیف آباد نمبر 7 میں پولیس موبائل اپنے معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کلاشنکوف کے ذریعے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر مقصود، راشد اور طارق نامی تین پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 میں پولیس موبائل اپنے معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کلاشنکوف کے زریعے اندھا دھند فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کی زد میں آکر مقصود، راشد اور طارق نامی تین پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ دہشت گردی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اپنے منہ چھپا رکھے تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 397733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397733/حیدر-ا-باد-نامعلوم-موٹر-سائیکل-سواروں-کی-فائرنگ-سے-تین-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org