0
Monday 7 Jul 2014 01:03

حیدر آباد، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق

حیدر آباد، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 میں پولیس موبائل اپنے معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کلاشنکوف کے زریعے اندھا دھند فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کی زد میں آکر مقصود، راشد اور طارق نامی تین پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ دہشت گردی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اپنے منہ چھپا رکھے تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 397733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش