QR CodeQR Code

غلام حیدر جمالی قائم مقام آئی جی سندھ تعینات

8 Jul 2014 23:59

اسلام ٹائمز: وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو آئی جی کے عہدے کے لئے میر زبیر، رفیق حسین اور خان بیگ کے نام پیش کئے تھے تاہم صوبائی حکومت نے تمام ناموں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق سندھ پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے انسپیکٹر جنرل پولیس اقبال محمود کی جگہ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی تعینات کردیا۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اقبال محمود کی خدمات وفاق کے سپرد کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی جب کہ ان کی جگہ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی سندھ تعینات کر دیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو آئی جی کے عہدے کے لئے میر زبیر، رفیق حسین اور خان بیگ کے نام پیش کئے تھے تاہم صوبائی حکومت نے تمام ناموں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق سندھ پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔


خبر کا کوڈ: 398193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398193/غلام-حیدر-جمالی-قائم-مقام-ا-ئی-جی-سندھ-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org