0
Tuesday 8 Jul 2014 23:59

غلام حیدر جمالی قائم مقام آئی جی سندھ تعینات

غلام حیدر جمالی قائم مقام آئی جی سندھ تعینات
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے انسپیکٹر جنرل پولیس اقبال محمود کی جگہ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی تعینات کردیا۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اقبال محمود کی خدمات وفاق کے سپرد کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی جب کہ ان کی جگہ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی سندھ تعینات کر دیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو آئی جی کے عہدے کے لئے میر زبیر، رفیق حسین اور خان بیگ کے نام پیش کئے تھے تاہم صوبائی حکومت نے تمام ناموں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق سندھ پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 398193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش