QR CodeQR Code

کراچی میں ہر صورت امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے، نواز شریف

10 Jul 2014 13:31

اسلام تائمز: ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت گورنر ہاؤس کراچی میں شہر کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ٹارگٹڈ آپریشن اور گرفتاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے سکیورٹی حکام کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں ہر صورت امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں شہر کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں گورنر عشرت العباد، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ٹارگٹڈ آپریشن اور گرفتاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سکیورٹی حکام کو ہدایت کی کہ ہر حال میں شہر میں امن و امان نافذ کیا جائے۔

وزیراعظم کو حکام کی جانب سے سرکلر ریلوے اور ماس ٹرانزٹ منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کی تکمیل کیلئے سب سے بڑا مسئلہ تجاوزات کا خاتمہ ہے جس کے لئے 15 ارب روپے درکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 398593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398593/کراچی-میں-ہر-صورت-امن-امان-کی-صورتحال-کو-یقینی-بنایا-جائے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org