0
Thursday 10 Jul 2014 13:31

کراچی میں ہر صورت امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے، نواز شریف

کراچی میں ہر صورت امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے سکیورٹی حکام کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں ہر صورت امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں شہر کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں گورنر عشرت العباد، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ٹارگٹڈ آپریشن اور گرفتاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سکیورٹی حکام کو ہدایت کی کہ ہر حال میں شہر میں امن و امان نافذ کیا جائے۔

وزیراعظم کو حکام کی جانب سے سرکلر ریلوے اور ماس ٹرانزٹ منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کی تکمیل کیلئے سب سے بڑا مسئلہ تجاوزات کا خاتمہ ہے جس کے لئے 15 ارب روپے درکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 398593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش