QR CodeQR Code

وزیراعظم کا کراچی میں ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن کی فوری تعمیر کا اعلان

10 Jul 2014 18:03

اسلام ٹائمز: نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ گرین لائن بس سروس سے کراچی کے شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں دستیاب ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی حکومت کے تعاون سے کراچی میں تیز ترین ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن کی فوری تعمیر کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کراچی میں پندرہ ارب روپے کی لاگت سے میٹرو بس روٹ فوری تعمیر کرے گی، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ گرین لائن بس سروس سے کراچی کے شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں دستیاب ہونگی۔ گرین لائن منصوبہ کراچی کے شہریوں کیلئے انقلابی منصوبہ ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ اور کراچی حکومتوں کے حصے کا خرچ بھی وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 398637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398637/وزیراعظم-کا-کراچی-میں-ٹرانسپورٹ-سسٹم-گرین-لائن-کی-فوری-تعمیر-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org