QR CodeQR Code

ہماری تحریک کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، شاہ محمود قریشی

11 Jul 2014 02:48

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام قانونی راستے اختیار کیے مگر انصاف نہیں دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک کا مقصد جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے ڈی ریل کرنا نہیں۔ حکومت آئی ڈی پیز کے مسلئے پر ناکامی کا شکار ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حریف خوف اور نفساتی دباؤ کا شکار ہیں۔ عمران خان جمہوری نہ ہوتے تو اٹھارہ سال سیاسی جدوجہد نہ کرتے۔ عمران خان نے کبھی بھی شارٹ کٹ راستہ نہیں اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ نتائج کو قبول کیا تھا دھندلی کو نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے تمام قانونی راستے اختیار کیے مگر انصاف نہیں دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔


خبر کا کوڈ: 398733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/398733/ہماری-تحریک-کا-مقصد-جمہوریت-کو-ڈی-ریل-کرنا-نہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org