QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تحقیقاتی ٹریبونل کی کاروائی

14 Jul 2014 21:09

اسلام ٹائمز: لاہور ہائیکورٹ کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لئے قائم تحقیقاتی ٹریبونل کے روبرو وزیراعلیٰ شہباز شریف، راناثناءاللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت اعلیٰ حکام کی ٹیلیفونک بات چیت کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا۔


اسلام تائمز۔  لاہور ہائیکورٹ کےسانحہ ماڈل ٹاؤن کے لئے قائم تحقیقاتی ٹریبونل کی کارروائی کا آج 13واں دن تھا، ٹریبونل نے بند کمرے میں کارروائی کی، ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 4 زخمیوں کے بیانات پیش کیے۔ ایڈیشنل آئی جی الطاف حسین اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے رکن سیف مرتضیٰ بھی ٹریبونل کے روبرو پیش ہوئے، جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے رکن نے ٹریبونل کے روبرو 16 اور 17جون کو وزیراعلیٰ شہباز شریف، راناثناءاللہ، ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت اعلیٰ حکام کی ٹیلیفونک بات چیت کا ریکارڈ پیش کیا، رکارڈ میں آئی جی پولیس، کمشنر، ڈی سی او، ڈی آئی جی اور موقع پر موجود 9 ایس پی حضرات کی گفتگو کا رکارڈ بھی شامل ہے۔ بعد میں ٹربیونل نے مزید کارروائی 16 جولائی تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 399422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399422/سانحہ-ماڈل-ٹاو-ن-کے-تحقیقاتی-ٹریبونل-کی-کاروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org