QR CodeQR Code

امریکہ کے اشاروں پر نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، حافظ سعید

16 Jul 2014 02:20

اسلام ٹائمز: تنظیمی ذمہ داروں سے گفتگو میں جماعۃ الدعوۃ کے رہنما کا کہنا تھا کہ او آئی سی، عرب لیگ و دیگر مسلمان ملکوں کے ادارے و حکمران کھل کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔ کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کی مدد پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ کے اشاروں پر نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ ملتان میں جماعت الدعوۃ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او آئی سی، عرب لیگ و دیگر مسلمان ملکوں کے ادارے و حکمران کھل کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔ کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کی مدد پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعۃ الدعوۃ آپریشن سے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں قبائلیوں کی کفالت کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا  کہ بھارت اور امریکہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں، جنہیں ناکام بنانے کیلئے ملک میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 399664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399664/امریکہ-کے-اشاروں-پر-نہتے-فلسطینیوں-کی-نسل-کشی-جا-رہی-ہے-حافظ-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org