QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 18 افراد ہلاک

16 Jul 2014 10:07

اسلام ٹائمز: تحصیل دتہ خیل میں جاسوس طیاروں نے ایک مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا، ڈرون طیاروں نے 4 میزائل فائر کیے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جاسوس طیاروں نے ایک مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا، ڈرون طیاروں نے 4 میزائل فائر کیے، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے جبکہ رواں سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
 


خبر کا کوڈ: 399727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/399727/شمالی-وزیرستان-میں-ڈرون-حملہ-18-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org