QR CodeQR Code

سندھ کی وفاق سے یوم علی (ع) پر موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش

18 Jul 2014 16:27

اسلام ٹائمز: وفاقی حکومت کو خط میں لکھا گیا ہے کہ یوم علی (ع) کے موقع پر اتوار کو صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے، محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سروس بندش کی استدعا دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے یوم علی علیہ السلام پر موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کر دی۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے کہ یوم علی (ع) کے موقع پر اتوار کو صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس کی بندش کی استدعا دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی امن وامان کے خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت صوبے بھر میں یوم علی (ع) کے موقع پر 3 روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 400175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400175/سندھ-کی-وفاق-سے-یوم-علی-ع-پر-موبائل-فون-سروس-بند-رکھنے-سفارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org