QR CodeQR Code

غزہ میں معصوم جانوں بالخصوص بچوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، نثار علی فیضی

19 Jul 2014 01:05

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں خیرالعمل فاونڈیشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام افسوس ناک ہے اور اس سے بھی بڑھ کر تشویش ناک عرب و مسلم دنیا کے حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت ہے جو صہیونی و امریکی آقاﺅں کو خوش کرنے کے لیے اس ظلم و بربریت پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین نثار علی فیضی نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت پر عالمی انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی اس جرم میں شرکت کے مترادف ہے۔ غزہ میں اسرائیل تشدد اور جارحیت کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ نثار علی فیضی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں اسرائیلی درندوں کی طرف سے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام افسوس ناک ہے اور اس سے بھی بڑھ کر تشویش ناک عرب و مسلم دنیا کے حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت ہے جو صہیونی و امریکی آقاﺅں کو خوش کرنے کے لیے اس ظلم و بربریت پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں جنگ مسلمانوں اور کفار کے درمیان نہیں بلکہ انسانیت اور بربریت کے درمیان جنگ ہے، چاہے وہ جنگ غزہ فلسطین میں جاری ہو یا شام و عراق میں داعش کی شکل میں، انسانیت کے قاتلوں کا انجام عبرت ناک ہو گا۔ نثار علی فیضی نے کہا کہ حق پسند و انسان دوست لوگ پوری دنیا میں ان کے مقابلے میں صف آراء ہو رہے ہیں، اب اسرائیل زیادہ دیر باقی نہیں رہ سکتا۔


خبر کا کوڈ: 400249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400249/غزہ-میں-معصوم-جانوں-بالخصوص-بچوں-کا-قتل-عام-انسانی-حقوق-کی-کھلی-خلاف-ورزی-ہے-نثار-علی-فیضی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org