QR CodeQR Code

بہت جلد پارٹی میں موجود حاسدین اور منافقین کو بے نقاب کروں گا، رانا ثنا اللہ

19 Jul 2014 13:38

اسلام ٹائمز: سانحہ ماڈل ٹاون لاہور کے بعد مستعفی ہونے والے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ جاوید ہاشمی نہیں اور نہ ہی بنیں گے، آمریت کے دور میں مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والے آج پارٹی کے وارث بنے بیٹھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ آمریت کے دور میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ نے والے آج پارٹی کے وارث بنے بیٹھے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کبھی مکان کا مالک ہی اپنا گھر نہیں چھوڑتا، مسلم لیگ (ن) ان کی اپنی جماعت ہے جسے کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ اگر انہیں پارٹی چھوڑنا ہوتی تو آمریت کے دور میں چھوڑتے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ جاوید ہاشمی نہیں اور نہ ہی بنیں گے، پارٹی میں حاسدین اور منافقین کو جلد بے نقاب کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ لاہور کے بعد رانا ثنا اللہ سے وزارت سے استعفیٰ لے لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 400316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400316/بہت-جلد-پارٹی-میں-موجود-حاسدین-اور-منافقین-کو-بے-نقاب-کروں-گا-رانا-ثنا-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org