0
Saturday 19 Jul 2014 13:38

بہت جلد پارٹی میں موجود حاسدین اور منافقین کو بے نقاب کروں گا، رانا ثنا اللہ

بہت جلد پارٹی میں موجود حاسدین اور منافقین کو بے نقاب کروں گا، رانا ثنا اللہ

اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ آمریت کے دور میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ نے والے آج پارٹی کے وارث بنے بیٹھے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کبھی مکان کا مالک ہی اپنا گھر نہیں چھوڑتا، مسلم لیگ (ن) ان کی اپنی جماعت ہے جسے کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ اگر انہیں پارٹی چھوڑنا ہوتی تو آمریت کے دور میں چھوڑتے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ جاوید ہاشمی نہیں اور نہ ہی بنیں گے، پارٹی میں حاسدین اور منافقین کو جلد بے نقاب کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ لاہور کے بعد رانا ثنا اللہ سے وزارت سے استعفیٰ لے لیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 400316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش