QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کا کل پیر کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان

21 Jul 2014 00:17

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مظلومین غزہ کو درپیش صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، اسرائیل کیخلاف عملی اقدامات اُٹھائے بغیر دنیا میں امن کا قیام ناممکن ہے، امریکہ و برطانیہ اسرائیلی مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے غزہ میں اسرائیلی درندوں کی جانب سے نہتے مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف کل بروز پیر ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف عرب ممالک کی خاموشی امت مسلمہ کیلئے المیہ سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ اسرائیل کیخلاف متحد ہو کر دو ٹوک موقف کا اعلان کرے، حکومت پاکستان مظلومین غزہ کے حق میں عالمی سطح پر موثر آواز اُٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ مظلومین غزہ کو درپیش صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، اسرائیل کیخلاف عملی اقدامات اُٹھائے بغیر دنیا میں امن کا قیام ناممکن ہے، امریکہ و برطانیہ اسرائیلی مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 400580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400580/ایم-ڈبلیو-کا-کل-پیر-کو-اسرائیلی-جارحیت-کے-خلاف-ملک-گیر-مظاہروں-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org