0
Monday 21 Jul 2014 00:17

ایم ڈبلیو ایم کا کل پیر کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کا کل پیر کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے غزہ میں اسرائیلی درندوں کی جانب سے نہتے مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف کل بروز پیر ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف عرب ممالک کی خاموشی امت مسلمہ کیلئے المیہ سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ اسرائیل کیخلاف متحد ہو کر دو ٹوک موقف کا اعلان کرے، حکومت پاکستان مظلومین غزہ کے حق میں عالمی سطح پر موثر آواز اُٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ مظلومین غزہ کو درپیش صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، اسرائیل کیخلاف عملی اقدامات اُٹھائے بغیر دنیا میں امن کا قیام ناممکن ہے، امریکہ و برطانیہ اسرائیلی مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 400580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش