QR CodeQR Code

توانائی بحران نون لیگ کی حکومت کو لے ڈوبے گا، یوسف رضا گیلانی

24 Jul 2014 02:02

اسلام ٹائمز: ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، مسلم امہ متحد ہو کر اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ہماری حکومت کو خاصا نقصان پہنچایا۔ اب توانائی بحران ن لیگ کی حکومت کو بھی لے ڈوبے گا۔ ملتان میں سابق گورنر پنجاب سجاد حسین قریشی کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ احتجاج عمران خان کا جمہوری حق ہے۔ تاہم مسائل میں گھرے لوگوں کو سڑکوں پر لانا اُن کا کارنامہ نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں آصف علی زرداری کی شرکت کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آئی ڈی پیز کے دل جیتنے ہیں۔ ہماری حکومت نے نوے دنوں میں آئی دی پیز کو واپس ان کے گھروں میں آباد کر دیا تھا۔ متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی مدد کرے۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مسلم امہ متحد ہو کر اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 401172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401172/توانائی-بحران-نون-لیگ-کی-حکومت-کو-لے-ڈوبے-گا-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org