0
Thursday 24 Jul 2014 02:02

توانائی بحران نون لیگ کی حکومت کو لے ڈوبے گا، یوسف رضا گیلانی

توانائی بحران نون لیگ کی حکومت کو لے ڈوبے گا، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ہماری حکومت کو خاصا نقصان پہنچایا۔ اب توانائی بحران ن لیگ کی حکومت کو بھی لے ڈوبے گا۔ ملتان میں سابق گورنر پنجاب سجاد حسین قریشی کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ احتجاج عمران خان کا جمہوری حق ہے۔ تاہم مسائل میں گھرے لوگوں کو سڑکوں پر لانا اُن کا کارنامہ نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں آصف علی زرداری کی شرکت کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آئی ڈی پیز کے دل جیتنے ہیں۔ ہماری حکومت نے نوے دنوں میں آئی دی پیز کو واپس ان کے گھروں میں آباد کر دیا تھا۔ متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی مدد کرے۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مسلم امہ متحد ہو کر اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 401172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش