QR CodeQR Code

نون لیگ نےا فتخار چودھری کی صورت میں اپنا بلے باز میدان میں اتارا ہے، شیریں مزاری

25 Jul 2014 02:14

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں پی ٹی آئی کی ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو روکنے کیلئے مسلم لیگ نون نے اپنے تمام کھلاڑی میدان اتار دیئے ہیں۔ افتخار چودھری کے اقدام سے سابق چیف جسٹس اور نواز لیگ کی دھاندلی پر منصوبہ بندی بے نقاب کرنے کا موقع ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے افتخار محمد چوہدری کی صورت میں اپنا بہترین بلے باز میدان میں اتار دیا ہے، افتخار چودہری کے اقدام سے سابق چیف جسٹس اور نواز لیگ کی دھاندلی کی منصوبہ بندی بے نقاب کرنے کا موقع ملے گا۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کو روکنے کیلئے مسلم لیگ نون نے اپنے تمام کھلاڑی میدان اتار دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری کے اقدام سے سابق چیف جسٹس اور نواز لیگ کی دھاندلی پر منصوبہ بندی بے نقاب کرنے کا موقع ملے گا، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، تاہم تحریک انصاف پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس دھاندلی میں سابق چیف جسٹس کے کردار کے مکمل شواہد موجود ہیں، چودہ اگست کو قوم کے سامنے رکھیں گے، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جوں جوں مسلم لیگ نون کے جعلی مینڈیٹ کا پول کھل رہا ہے، وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ نون کا تحریک انصاف کی مخالفت میں اس سطح تک گرنا انتہائی شرمناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 401381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401381/نون-لیگ-نےا-فتخار-چودھری-کی-صورت-میں-اپنا-بلے-باز-میدان-اتارا-ہے-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org