QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، سرکاری سطح پر آج عید نہیں منائی جارہی

28 Jul 2014 10:40

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، زونل کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عیدالفطر کا اعلان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عیدالفطر نہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، زونل کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عیدالفطر کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار سے بچنے کے لیے ایک ہی دن عید منانی چاہیے۔ واضح رہے کہ مسجد قاسم علی خان پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 401925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401925/خیبر-پختونخوا-سرکاری-سطح-پر-ا-ج-عید-نہیں-منائی-جارہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org