QR CodeQR Code

عید الفطر منانے کے معاملہ پر جماعت اسلامی تقسیم

28 Jul 2014 19:26

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان نے آج باقاعدہ اعلان کیا کہ صوبائی حکومت سرکاری سطح پر آج عید نہیں منائے گی، جبکہ دوسری جانب جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان نے بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کے ساتھ عید منائی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت میں شامل جماعت اسلامی کے وزراء اور رہنماء عید الفطر منانے کے معاملہ پر تقسیم نظر آئے، جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان نے آج باقاعدہ اعلان کیا کہ صوبائی حکومت سرکاری سطح پر آج عید نہیں منائے گی، اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر ہی عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ دوسری جانب جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کے ساتھ نہ صرف عید مناتے نظر آئے بلکہ نماز عید کی امامت کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 402015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402015/عید-الفطر-منانے-کے-معاملہ-پر-جماعت-اسلامی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org