0
Monday 28 Jul 2014 19:26

عید الفطر منانے کے معاملہ پر جماعت اسلامی تقسیم

عید الفطر منانے کے معاملہ پر جماعت اسلامی تقسیم
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت میں شامل جماعت اسلامی کے وزراء اور رہنماء عید الفطر منانے کے معاملہ پر تقسیم نظر آئے، جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان نے آج باقاعدہ اعلان کیا کہ صوبائی حکومت سرکاری سطح پر آج عید نہیں منائے گی، اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر ہی عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ دوسری جانب جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کے ساتھ نہ صرف عید مناتے نظر آئے بلکہ نماز عید کی امامت کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 402015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش