QR CodeQR Code

کوشش ہے کہ آئی ڈی پیز جلد اپنے گھروں کو جائیں، خواجہ آصف

30 Jul 2014 04:08

اسلام ٹائمز: سیالکوٹ میں عیدالفطر کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے، دعا ہے کہ فوج فتح سے ہمکنار ہو۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، دعا ہے کہ شمالی وزیرستان میں اللہ تعالی ہماری فوج کو فتح سے ہمکنار کرے۔ آبائی شہر سیالکوٹ میں کینٹ مسجد میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوشش ہے شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب جلد کامیابی کے ساتھ ختم ہو اور آئی ڈی پیز جلد اپنے گھروں کو جائیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دعا ہے پاکستان فتنوں سے آزاد ہو اور دوبارہ امن کا گہوارہ بنے۔


خبر کا کوڈ: 402141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402141/کوشش-ہے-کہ-ا-ئی-ڈی-پیز-جلد-اپنے-گھروں-کو-جائیں-خواجہ-ا-صف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org